بچوں کو جگانے آداب

بچوں کو جگانے آداب

 بچوں کو جگانے کے آداب 


1⃣ بچوں کو جگانے کے لیے ، اُن کے اوپر سے بستر ہر گز نہیں کھینچنا چاہیے ، نہ انھیں بار بار کہنا چاہیے کہ: اٹھو اٹھو ؛ اور نہ اُنھیں کوسنے دینے چاہییں


2⃣ انھیں رات کو جلدی سُلانے کی کوشش کریں اور یہ ذہن دیں کہ: بیٹا! صبح آپ نے جلدی اٹھنا ہے

میں آپ کو جب صبح اٹھاؤں تو پہلی آواز پر ہی اٹھ جانا ۔

بیٹا! آپ نے زندگی بھر کے لیے یہ عادت بنانی ہے کہ پہلی آواز اور الارم کی پہلی ٹون پر بیدار ہو جانا ہے

یہ عادت آپ کو کبھی سُست نہیں پڑنے دے گی ، اور حادثے کی صورت میں آپ کی معاون ثابت ہوگی


3⃣ بچہ جب آپ کی پہلی آواز پر بیدار ہوجائے تو اُسے شاباش دیں اور اس کی تعریف کریں ؛  اگر بیدار نہ ہو تو اُسے جھڑکیں نہیں ،  بلکہ اچھے انداز سے اس کا جذبہ بیدار کریں


4⃣ بچے کو جلدی اٹھنے کا عادی بنانے کے لیے ، جلدی سونے کی عادت ڈالیں

وہ صبح جلدی اسی صورت میں بیدار ہوگا جب رات کو جلدی سوئے گا ۔


5⃣بچوں کو جلدی سُلانے کے لیے ڈرائیں دھمکائیں نہیں ، بلکہ خود جلدی سوجائیں ، بچے بھی سوجائیں گے

اگر آپ موبائل سے لگے رہے تو بچے بروقت نہیں سوئیں گے ۔


6⃣ بچوں کو دیسی غذائیں ( گھی ، مکھن ، چُوری ، حلوہ ، کھجور ، گُڑ کے چاول وغیرہ ) کھلایا کریں ، تاکہ انھیں پرسکون نیند آئے اور طاقت ور بنیں۔


Post a Comment

0 Comments