پیارے نبی کا قصہ

پیارے نبی کا قصہ

 جب کبھی تجھ پر دنیا تنگ ہونے لگے تو اس قصے کو یاد کر لیا کر...

وہ سات بچوں کے باپ تھے.

تین بیٹے اور چار بیٹیاں...

اُن کا پہلا بیٹا دو سال چند ماہ کی عمر میں فوت ہو گیا...

دوسرا بیٹا پندرہ ماہ میں چل بسا... 

تیسرا بیٹا سترہ ماہ میں وفات پاگیا...

ان کی پہل


ی بیٹی کی شادی ہوئی وہ 28 برس میں دنیا سے رخصت ہوگئیں.

ان کی دوسری بیٹی کی شادی ہوئی وہ 21 برس میں اللہ کو پیاری ہو گئیں. 

پھر ان کی تیسری بیٹی کی شادی ہوئی وہ بھی 27 برس میں اس جہاں فانی سے کوچ کر گئی..

انہوں نے اپنے تمام بیٹے بیٹیوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے دنیا سے رخصت ہوتے دیکھا... اور ان کی اپنی رحلت کے وقت صرف ایک بیٹی دنیا میں رہ گئی تھی..

کیا تو نے جان لیا یہ کون تھا ؟؟؟

یہ اللہ کے حبیب ﷺ... آخری نبی اور امت کے غم خوار .... محمد ﷺ بن عبداللہ ہیں.. 

*جب کبھی تجھے کسی سخت آزمائش یا دل چیر دینے والے غم کا سامنا ہو تو اپنے نبى کے اس قصے کو یاد کر لیا کرنا !!!*

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

Post a Comment

0 Comments