غرور کا انجام

غرور کا انجام

 حیدرآباد سندھ شہر میں ایک علاقہ ہے لطیف آباد۔۔۔وہاں ایک بڑا مینٹل ہسپتال (پاگل خانہ)  ہے جس کا نام "گدوبندر" ہے ۔ اس کے علاوہ لاہور شادمان مینٹل ہسپتال، مانسہرہ ڈاڈر مینٹل ہسپتال یا دوسرے  علاقوں کے پاگل خانے۔۔۔

کبھی موقع ملے تو فرصت کی چند گھڑیاں ان میں سے کسی  پاگل خانے میں جا کرپاگل مریضوں کو ضرور دیکھیں، مینجمنٹ سے مریضوں کے بارے میں معلومات لیں تو حقیقت کا ادراک ہو گا کہ یہاں اچھی خاصی تعلیم ہنر اور ڈگریوں والےخوبصورت حسین و جمیل نوجوان لڑکے اور لڑکیاں  موجود ہیں۔

اتنے حسین نوجوان جن کے پاس صحت، خوبصورتی،تعلیم سب کچھ ہےصرف کیا ہوا کہ دماغ کی کوئی ایک رگ سرک گئی اور پاگل کہلانے لگے۔


اسی طرح پاکستان کے دیگر پاگل خانوں (مینٹل ہسپتال) میں جا کر مریضوں کو دیکھیں اور ایک بارخود کا ضرور محاسبہ کریں۔

ہمارے پاس ہے ہی کیا؟؟؟

ہمیں کس بات کا غرور ہے۔۔۔ ہم کس بات پر اتنا اکڑ رہے ہیں۔۔۔ ایسا کیا ہے ہمارے پاس جس کے بل بوتے پر ہم اپنے آپ کو بہت کچھ سمجھتے ہیں۔۔۔ اپنے علم پر تکبر غرور ہے۔۔۔ اپنی جوانی اور خوبصورتی پر فخر ہے۔۔۔ اپنے مال و شہرت پر اتنا اترا رہے ہیں۔۔۔


مجھے تم جانتے ہو میں کون ہوں۔۔۔ میں کس کا بیٹا ہوں۔۔۔ میں کس کا رشتہ دار ہوں۔۔۔ میرے پلازے۔۔۔ میری گاڑیاں۔۔۔ میرا بنک بیلنس۔۔۔ میری پراپرٹی۔۔۔ میرے پلاٹ۔۔۔ میرا بزنس۔۔۔ میرا منافع۔۔۔ میری اولاد۔۔۔ میرا گھر۔۔۔

کبھی اپنے علم پر غرور اور تکبر آئے ۔۔۔اپنے مال و دولت پر فخر ہو ۔۔۔  اپنی عقل سمجھ اور علم پر اترانے سے قبل ایک بار ان پاگل خانوں اور ہسپتالوں کا چکر لگا کر ضرور دیکھ لیں کہ کیسی کیسی خوبصورتیاں، جوانیاں، صحتیں اور مال و دولت کچرا ہورہی ہیں۔۔۔

-----------

انسانی دماغ میں 100 بلین سے زیادہ خلیات ہوتے ہیں جو 10 ہزار علیحدہ اقسام پر مشتمل ہوتے ہیں۔ 

کروڑوں کے حساب سے دماغ میں رگیں ہیں جو اپنا اپنا کام کر رہی ہیں ان میں سے کوئی ایک رگ دَب جائے یا ہل جائے تو وہی پڑھا لکھا، علم و ہنر والا انسان اپنی خودی کھو دیتا ہے۔۔۔ وہی انسان پھر نالیوں سے گند کھاتا ہے۔۔۔اپنے کپڑے پھاڑ دیتا ہے۔۔۔ اپنے حال سے بے حال انسان پھر کسی کام اور مقصد کا نہیں رہتا ۔۔۔ اسی انسان کی کچرا کنڈی سے زیادہ حیثیت نہیں رہتی۔۔۔

صرف اتنی سی حقیقت ہے کہ "یہ خوبصورتی، جوانی،طاقت، مال و دولت اور یہ سب کچھ صرف دماغ کے ایک رگ کی مار ہے بس"


تحریر؛:حامد حسن


🌴🌻🌼

Post a Comment

0 Comments