ہم بہت ناشکرے ہیں

ہم بہت ناشکرے ہیں

 استاد محترم کہا کرتے تھے کہ 

ہم بہت نا شکرے ہیں ، اتنی نعمتیں ہے کہ شمار نہیں ، کبھی شکر ادا کیا ؟؟


اس کی یہی مثال لے لو ، روزانہ آپ لوگ کالج آتے ہو کوئی گاؤں سے ، کوئی شہر سے ، کوئی پیدل ،کوئی بائک پہ ، کوئی رکشہ پہ ، کوئی گاڑی پہ ۔۔

کیا آپ نے کبھی یہاں پہنچ کے یا گھر پہنچ کے شکر ادا کیا کہ اے اللہ تیرا شکر ہے تو نے ہمیں حفاظت سے پہنچا دیا ۔۔۔۔۔ ♡ نہ کوئی حادثہ ، نہ چوٹ ، نہ چوری ، نہ برا واقعہ کچھ بھی نہیں ہوا تیرا شکر ہے ۔❤

یہ بھی ایک احسان ہے ، نعمت ہے جس کا شکر لازم ہے۔


تب سوچا کہ ہیں!!!! اس کا بھی شکر ادا کیا جاتا ہے کیا؟

لیکن اس کا اندازہ اس وقت ہوا جب پہلی مرتبہ تنہا سفر کیا ، تب سر کی یہ بات بہت یاد آئی ، اللہ تیرا شکر ہے تو نے بحفاظت مجھے پہنچا دیا. 🙂


اور

کیا آپ نے کبھی سفر کے بعد بحفاظت پہنچنے کا شکر ادا کیا ؟؟

✍نمرہ مبین


Post a Comment

0 Comments