سانپ کو سانپ رہنے دیں آپ انسان رہیں !!
ایک شخص آگ کی شعلوں میں سانپ کو جلتے دیکھ کر فوراً اسے آگ سے نکالنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ سانپ پکڑتے ہی سانپ اُس شخص کو ڈس لیتا ہے۔ وہ شخص سانپ کو پھینک دیتا ہے۔ اور سانپ ایک بار پھر آگ کی شعلوں میں گِر جاتا ہے۔ اس دوران وہی شخص ارد گرد دیکھ کر ایک دھاتی چھڑی ڈھونڈ لیتا ہے۔ اور ایک بار پھر سانپ کو بچانے کی کوشش میں لگ جاتا ہے۔
ایک اور شخص جو اس واقعے کو دیکھ رہا ہوتا ہے وہ سانپ بچانے والے شخص کے قریب جاتا ہے اور اُن سے پوچھا کہ "سانپ آپ کو ڈستا ہے پھر کیوں اس کو بچانے کی کوشش کرتے ہو" ؟
سانپ بچانے والے شخص نے جواب دیا کہ ڈسنا سانپ کی فطرت ہے۔ اس سے میری فطرت نہیں بدلے گی۔ میری فطرت مدد کرنا اور بچانا ہے۔
کسی کی بری فطرت کی وجہ سے اپنا رویہ مت بدلیں۔ اور نہ ہی انسانوں کی مدد کرنا چھوڑیں۔ بس مدد کرتے وقت محتاط رہیں۔ یہی زندگی ہے۔ یہی اسلام اور انسانیت ہے۔❤
0 Comments