شہید کی لاڈلی بیٹی

شہید کی لاڈلی بیٹی

شہید کی لاڈلی بیٹی 

 مجھےیاد ہے جب میں اپنےباباکےپیروں سےلپٹ گئی تھی بابا بابا نہ جائیں نا!!! آپ پھر دیر سےآتےہیں پہلےبھی بہت دنوں بعد آئےہیں پلیز رک جائیں !! مجھے اپنےباباکےساتھ ریناہے,, میں تنگ بھی نہیں کرونگی ,,, باباپلیز!! بابا پھر پیار سےمجھےگودی میں اٹھاتے اور ہلکی سےتپھکی دےکر ماتھے  پہ پیار کرتے اور جلدی آنےکاوعدہ کرکے رخصت ہوجاتےتھےوہ ہمیشہ ایساہی کرتےتھے مگر اس بار کچھ عجیب تھا میرا دل نہیں تھا کہ میں باباکو جانےدوں پتا نہیں کیوں میں ایک پل بھی بابا سےدور ہونا نہیں چاہتی تھی مگر اس بار بابا نے بہت سارا پیار کیا ماتھا چوما اور کہا

بیٹا اگر بابا نہیں جائیں گے تو بہت ساری بیٹیاں اپنے بابا سے دور ہوجائنگی بہت سارےبچے یتیم ہوجائنگے ایک ٹھنڈی آہ بھری پھر کہا بیٹا بابا کو بہت سے سارے بچوں کےبابا کی حفاظت کرنی ان کو بچاناہے اس لئےبابا کا جانا ضروری ہے .. مجھےاچھےسےیاد ہے پیارسےسینےسےلگاکر بابا نےمجھے پیار کیا ماتھا چوما اور رخصت ہوگئے مگر اس بار جلدی نہ آنےکاوعدہ نہیں کرکےگئےتھے .... مگر وہ پھر کبھی لوٹےہی نہیں میں ہمیشہ سے بابا کےپیار کو محسوس کر رہی ہوں کاش کہ بابا لوٹ آئیں ... اور پیار سےمجھے گلےلگالیں ... میرےبابا نے دیس کےبچوں کو یتیمی سےبچانےکےلئے اپنی جان دےدی ... لوگوں کی نظر میں تو صرف میرےبابا ہی شہید ہوئےمگر درحقیقت میرا خاندان ہی شہید ہوگیا زندہ شہید ... ہاں میں شہید فوجی کی بیٹی ہوں اسی شہید فوجی کی جس کی شہادت پہ تم فتوی لیتےہو کہ شہیدا ہوا ہےکہ نہیں ... اسی فوجی کی جس کو تم دن رات طعنے دیتےہو ... اسی فوجی کی جو اپنےبچےیتیم کراکے تمھارے بچوں کا مستقبل محفوظ کرجاتےہیں ہاں ہاں اسی فوجی کی جس کو تم دن رات برا بھلا کہتےنہیں تھکتے... کبھی وقت ملے تو کسی شہید فوجی کےبچوں کےساتھ زندگی کا ایک دن گذار کر دیکھنا کیسےترستےہیں اپنےباباکی ایک آواز سننےکو .... کاش .... یہ وہی فوجی ہیں جس کو تم معمولی تنخواہ کا طعنہ دیتےہو کیا کوئی نوکری کےلئے بھی اپنے بچے یتیم کراتاہے

نہیں صاحب یہ قسمت کی بات ہے یہ دیس سےوفاداری کی بات ہے یہ قرض ہے جو چکانےہوتےہیں ایسےہی فوجیوں کےلہو سے اس دیس میں چراغا ہورہاہے یہ ہی شہادت دشمن کےلئے خوف کی علامت  بنی ہوئی ہے  ... دعاہےیہ وطن سدا سلامت رہے  تاقیامت .... تک ...

Post a Comment

0 Comments