عنوان : عورت آزاد کب ہوگی ؟
محترمہ ہاتھ میں مائک پکڑے بھرپور جذباتی انداز میں تقریر کرکے خواتین کو محو حیرت کئےہوئےتھیں محترمہ فرمارہی تھیں ہر سال ہماری تعداد میں یعنی عورت شعور میں اضافہ ہورہاہے لوگ لبرل ازم فیمنسٹ ازم کو سمجھ رہےہیں اور زیادہ سےزیادہ عورت مارچ کا حصہ بن رہےہیں مگر عورت کو حقیقی آزادی اس وقت تک نہیں ملےگا جب تک ساری کی ساری خواتین سڑک پہ آکر اپنا احتجاج ریکارڈ نہیں کراتیں اب سب کو نکلنا ہوگا اپنےحق کےلئے کب تک مردوں کےظلم سہتی رہوگی
ایسے نہ بیٹھو , نوکری نہ کرو , گھر سے نہ نکلو , مرد کہتےہیں عورت کو باہر خطرہ ہے مگر یہ نہیں بتاتےخطرہ ہے کس سے ؟؟ شک کرتے ہیں ظلم مارپیٹ اور نا گہانی کی باتیں سنتی رہو گی ؟؟ اب وقت ہے جو دل چاہے وہ لباس پہنو جسے چاہو ملو جیسے چاہو رہو اپنی زندگی جیئو اور عیش کرو ... نکلو اپنے حق کےلئے اور ہمارا ساتھ دو ... تقریر ختم ہوتےہی ہورے ہال تالیوں سےگونج گیا اور ہر لڑکی دکھی ہوکر خود پہ غصہ کرنےلگی اس کو اپنےہی گھروالےقصور وار دکھنےلگے ... دل ہی دل میں سب کا خیال تھا باتیں تو سچ کہی ہیں
میزبان نےمقرر کا شکریہ ادا کرتے اعلان کیا کہ
کیا کوئی اسٹودنٹس جو کچھ کہناچاہتاہو؟ پیچھےایک ہاتھ بلند ہوا میں... میرے کچھ سوال ہیں .. اچھا آپ جو کہنا چاہتے ہیں یہاں آکر کہیں ...
ہاتھ میں مائک پکڑے ایک آواز نمودار ہوئی میرے چند سوال ہیں یہاں ہال میں بیٹھی تمام خواتین سے ...
۱ اسکول , کالج , یونیورسٹی میں تمام لڑکیوں کےلئے خواتین ٹیچر استاد ہونی چائیے تاکہ کوئی مرد استاد ہراساں نہ کرسکے
۲ پرائویٹ سکیٹر میں ملازمت کرنےوالی خواتین کو مردوں کےبرابر اجرت , دیہاڑی , سیلری ملنی چائیے
۳ کوئی ایپ , ویب سائٹ یا نیٹ ورک سرکاری یا پرائویٹ سطح پہ ایسا ہوناچائیے جو فری لانسنگ , ای کامرس , کونٹینٹ رائٹر یا ,آنلائن کورس کےذریعے خواتین کو انکم جنریٹ کرنا سکھاسکے
۴ اسکول کالج اور یونیورسٹی ایون کےکوچنگ سینٹر تک خواتین کی الگ کلاسز کا انتطام کیاجائےتاکہ وہ فری سکون سے پڑھ سکیں
۵ سرکاری سطح پہ پڑھنےوالی طلبہ کو ماہانہ وظیفہ مقرر کیاجائےتاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں
۶ تمام پرائویٹ سیکٹر کو پابند کیاجائےکہ خواتین کو پک اینڈ ڈراپ ٹرانسپورٹ سروس الگ سےدیں جن میں مرد سوار نہ ہوں ...
۷ ایک ساتھ تین طلاق دینےپہ پابندی عائد ہونی چائیے طلاق کا طریقہ تین مراحل میں طےکیاجائے ہر ماہ ایک طلاق دی جائےتاکہ تین ماہ سوچنےسمجھنےاور رجوع کرنےکاموقع مل سکے
۸ خواتین کو سیکورٹی کےلئےہیلپ لائن متعارف کرائی جائےتاکہ کوئی اس کو ہریسٹ نہ کرسکے
۹ تمام استہارات سے عورت کی تصاویر اور ویڈیوز پہ پابندی ہونی چائیے عورت مارکیٹنگ کےلئےنہیں ہے بلکہ عزت و احترام تقدس کےلئے ...کسی بھی معمولی سی پرودکٹ کی مارکٹنگ کےلئے عورت کو کیوں پیش کیاجاتاہے؟؟
ایسےکئی سوال ہیں میرےایک لمبی فہرست ہے مگر کیاکبھی آپ نے عورت مارچ میں ان سے متعلق مطالبات سنےیا سلوگن دیکھے ؟؟؟
خواتین مارچ این جیو نےکبھی کوئی عملی اقدام کیاہےخواتین کےلئے؟؟؟ جیساکہ کوئی خواتین کالج , آنلائن کورس ٹریننگ فلاحی ادارہ جہاں خواتین کو کچھ سکھایاجاسکے؟؟
یقینا سب کا جواب نہیں ... کیونکہ یوم مارچ پہ مغرب سے آنےوالی چند خواتین تقریر کرکے شور مچاکر مردوں کو برا بھلا کہہ کر واپس مغرب لوٹ جاتی ہیں یا وہ ناواقف ہیں یہاں کی خواتین کی ضرورت اور پریشانیوں سے یا پھر وہ یہاں کی عورت کو مغرب کی ستم زدہ عورت بناکر پیش کرناچاہتی ہیں ہمارے خاندانی سسٹم کی تباہی چاہتی ہیں ان کےمطالبات خواتین کی نمائندگی نہیں کرتے بلکہ وہ خواتین کو بہکاکر آسان ہدف بناکر معاشرےمیں فحاشی اور تباہی برپاکرناچاہتی ہیں
ان کا مقاصد پس پردہ کچھ اور ہیں اب میں محترمہ کےسوالوں کے جواب دیناچاہونگا
۱سوال عورت کو خطرہ کس سےہے؟؟
جواب عورت کو ہمیشہ ان گھٹیامردوں سےخطرہ ہے جن کی پرورش تم جیسی عورتوں نےکی ہے ..
۲ سوال .. گھر میں ایسےنا بیٹھو , یہ نا کرو فضول نہ کہو گھر سے باہر نہ نکلو وغیرہ ..
جواب .. یہ کوئی مرد نہیں کہتا بلکہ ایک ماں کہتی ہے جو خود عورت ہے ....وہ بھی آپ کی بھلائی کےلئے ماں دنیاکی سب سےبہترین پروفیسر ہے
فیصلہ آپ نےکرناہے اپنےتحفظ کا اپنےحقوق کا چاہے تو یومہ مارچ با حجاب ہو کر یہ ثابت کردو آپ لبرل ازم کےساتھ نہیں ہیں چاہے تو ان کےساتھ کھڑےہوکر یہ ثابت کردو آپ اپنےگھر والوں کےساتھ نہیں ہیں ....
0 Comments