اور اللہ جس کو چاہتا ہے اپنی جانب راہ دیتا ہے۔'
سویڈن میں چرچ کے نوجوانوں کے سربراہ کا اسلام قبول کرنے کا اعلان!
ہیوگو، سویڈن کا ایک عیسائی معالج اور چرچ کے نوجوانوں کا سربراہ جس کا باپ ملحد اور والدہ ایک عیسائی تھی، اپنی کہانی یوں بیان کرتا ہے:
"میں نے اپنے والدین کو چرچ میں اسلام کے متعلق باتیں کرتے اور یہ کہتے سنا کہ قرآن (نعوذ باللہ) شیطان کا کلام ہے۔" اور جب میں نے انٹرنیٹ پر قرآن سنا تو مجھے اس میں بہت خوبصورتی اور ہم آہنگی محسوس ہوئی۔۔۔۔ گویا کہ قرآن کسی اور جہت سے جڑا ہو۔ اور یہ وہ چیز ہے جو میں نے محسوس کی، اور یہ لمحہ ہی میری تبدیلی کا لمحہ تھا۔ پھر میں نے اسلام کا مطالعہ کیا، تراجم کے ذریعے قران کے معانی کو سمجھا، پادریوں سے بحث مباحثہ کیا، مسلمانوں سے گفتگو کی، اور آخر اس نتیجہ پر پہنچا کہ میں تو اندر سے مسلمان ہوں۔ میں نے خنزیر کا گوشت کھانا ترک کردیا، اور جب میں چرچ گیا تو ہر کوئی اپنی دعائیں پڑھ رہا تھا اور میں سورۂ فاتحہ۔ میں نے محسوس کیا کہ میں صرف اپنے آپ کو دھوکہ دے رہا ہوں۔ لہذا میں نے فیصلہ کیا کہ کلمہء شہادت پڑھ لوں اور رمضان سے پہلے مسلمان ہو جاؤں تاکہ روزے رکھ سکوں اور نماز پڑھ سکوں۔
0 Comments