Concept of Tashih

Concept of Tashih

 Concept of Tasbih


💦🍂یہ تسبیحات الہیہ جو میں لوگوں کو دیتا ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ یہ چونکہ میرا اپنا طریقہ کار رہا ہے اور زندگی میں بہت سے ذاتی Disordersسے انہی تسبیحات سے بچا ہوں، تو جیسے مجھے ایک چیز سے نفع ہوا تو میری خواہش تھی کہ، میرے دوست، بھائی دوسرے اللہ کے بندے بھی اس نفع میں شریک ہو جائیں۔


🌿🍂 اور الحمدللہ تعالٰی العزیز میرا خیال یہ ہے کہ بہت سے لوگوں کو جو یہاں بھی ہیں اور جو اس سے Beyond (پرے) بہت بڑی تعداد ہے، اس سے مجھے دہرا فائدہ ہوا۔ اللہ نے انہیں بھی فائدہ دیا ہے۔ 


💦🍂مگر اصل بات یہ ہے کہ مجھے سب سے بڑا فائدہ یہ ہو رہا ہے کہ اگر میں ملتِ اسلامیہ کا درد رکھتا ہوں ، اور امتِ مسلمہ کیلئے سوچ رہا ہوں، تو ہماری ضرورت جو ہے وہ یونیورسٹی یا Academic  سے نکلے ہوئے ان طالب علموں کی نہیں ہے جو بغیر فکروعمل کےDegrees کے حصول کیلئے

 جدو جہد کرتے ہیں، بلکہ ہماری تگ و دو یہ ہے کہ جو کوئی شخص بھی اللہ اور دین کی طر ف آئے۔۔۔۔۔۔۔ اعلٰی ترین سطحوں پرMentally committed(نیتاََ) پابند ہوں۔


💦🍂 انکے Defenses (مدافعت )مکمل ہوں۔ اور بجائے ایک رجعت پسندانہ تردید کے یا انکار کے وہ پوری خیالاتیForce(طاقت) کے ساتھ اپنے موقف پر قائم ہوں۔


🌿🍂 اور میں نے آج تک تسبیح سے بغیر کسی شخص کو خُدا پر یقین کو مکمل ہوتا نہیں دیکھا۔ اسلیئے میں سمجھتاہوں کہ اعتقادات قائم کرنے میںMental approaches (ذہنی رسائی) کرنے میں تسبیح سے بڑی کوئی چیز نہیں ہے۔


💦🍂 اللہ کی یاد سے بڑی کوئی چیز ایسی نہیں ہے جو آپکے Mental Confusion (ذہنی پیچیدگی) کو دور کرے Social Disorders کو دور کرے Physical Disorders کو دور کرے۔ لوگ جسے "امرت دھارا"کی دنیا میں تلاش کرتے ہیں وہ دراصل اللہ اور اس کا نام ہے۔


پروفیسر احمد رفیق اختر


(کتاب: نقوش سدریٰ جمال)


Post a Comment

0 Comments