🌹 اپنے دل کو پہچانئے قرآن کے آئینے میں🌹

🌹 اپنے دل کو پہچانئے قرآن کے آئینے میں🌹

 Part 1

❤دل کی بات آپ کے ساتھ❤

  🌹 اپنے دل کو پہچانئے 

          قرآن کے آئینے میں🌹

  زبان سے ادا کیے گئے الفاظ صرف ہمارے کان سنتے ہیں اور سوچ سمجھ کے دماغ سے گفتگو کی گئی ہو تو سننے والا بھی دماغ سے سنتا ہے اور سمجھنے کی کوشش کرتا ہے اسی طرح جب ہم اپنے دل کی گہرائیوں سے کچھ باتیں کرتے ہیں تو وہ سامنے والے کے دل پر اثر کرتی ہیں... 

کسی نے کیا خوب کہا ہے- 

"دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے

 پر نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہے"

  💥 ایک تحقیق کے مطابق قرآن میں لوگوں کے دلوں کی اقسام بیس بیان کی گئی ہیں جن میں سے آٹھ ایمان والوں کی اور بارہ منافق, فاسق اور اللہ کے نافرماں لوگوں کی ہیں

 دل کی مختلف اقسام بیان کرنے سے پہلے ایک حدیث یہاں بیان کرنا چاہوں گی

🌷 ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا- 🌷

🙏 "اے لوگوں جسم میں ایک گوشت کا لوتھڑا ہے اگر وہ صحیح ہے تو سارا جسم صحیح ہے اور اگر وہ بگڑ جائے تو سارا جسم بگڑ جاتا ہے خوب جان لو کہ وہ دل ہے"❤

 قرآن ایک مومن کے لیے آئینہ ہے چلیں آج قرآن کی آئینے میں اپنے دل کو تلاش کرتے ہیں-

❤1- القلب السلیم  

سورۃ الشعراء آیت نمبر89

🕋"بجز اس کے کہ کوئی شخص قلب سلیم لیے ہوئے اللہ کے حضور حاضر ہو""🕋

 وہ خالص دل جو اللہ کی نافرمانی, نفاق اور گندگی سے پاک ہوتا ہے

 لوگوں کی بھلائی کی فکر کرتا ہے-

 اللہ کی رضا کی خاطر نیک اعمال کرتا ہے اور آخرت میں اپنی رسوائی سے خوف رکھتا ہے.

 دنیا کی خواہشات کے پیچھے ٹوٹا ہوا نہیں بلکہ مکمل دل ہوتا ہے اللہ سے شکوہ نہیں کرتا...

 اپنے کسی عمل سے اللہ کو ناراض نہیں کرتا..

 نہ صرف اپنی بلکہ لوگوں کی بھی بھلائی کا حریص ہوتا ہے.

 یہ دوغلے نہیں بلکہ منافقت سے دور سچے کھرے اور صحت مند دل کے مالک ہوتے ہیں-

❤ 2-القلب المنیب

 ڈرا ہوا گرویدہ دل

 سورۃ ق آیت نمبر33 

"جو بے دیکھے رحمٰن سے ڈرتا تھا، اور جو دل گرویدہ لیے ہوئے آیا ہے"🕋

  وہ دل جو اللہ سے بار بار توبہ کرتا اور اس کی رضا میں لگا رہتا ہے .

اپنے گناہوں کو یاد کر کے پھر سے اللہ کی اطاعت میں لگ جاتا ہے.

 بار بار اللہ کی طرف پلٹنے والا دل

 آج کل تو لوگ گناہ کو گناہ ہی نہیں سمجھتے, مجبوری اور حالات کے تقاضوں میں ڈھال کر ناجائز کام کو جائز قرار دیتے ہیں-

 ایک مومن جب گناہ کرتا ہے تو وہ توبہ کے آنسوؤں  سے اپنے گناہوں کو دھونے کی کوشش کرتا ہے, اپنے دل کو پاک کرتا ہے اور پھر سے اللہ کی اطاعت میں لگ جاتا ہے بالکل ایک بچے کی طرح...

 اپنی غلطی پر نادم اپنی ماں سے شرمندہ...

 بار بار زبان پہ معافی کے الفاظ...

 معاف کر دیں نا پلیز ... 

اور پھر بچے کو اپنی ماں سے معافی مل ہی جاتی ہے-

   اللہ سے بھی یہ لاڈ کیجیے غلطی ہو اور کہیں اللہ معاف کر دیجئے نا...

 اللہ سے اس قدر قریب ہوجائیں کہ اللہ سے ہر وقت راز و نیاز اور لاڈ کا انداز ہو اور اللہ کی ناراضگی کی فکر ہر لمحہ  دل میں محسوس ہو ......

  یقین جانیے!

 ایک دن ایسا ہوگا کہ ہمیں اپنے اور اللہ کے درمیان کسی تیسرے سہارے کی ضرورت نہیں ہوگی اور ہمارے دل میں آیا ہوا ہر احساس اللہ کی نظر میں ہوگا اور قبولیت کے مراحل سے ہماری دعائیں سرخرو ہو کر ہماری تقدیر و زندگی کو جگمگا دیں گی-

 ❤3- القلب المخبت 

 سورۃ الحج آیت نمبر 54

🕋 اور ان کے دل اس کے آگے جھک جائیں،🕋

   اپنی موجودہ کیفیت میں خوش رہنے والا اور 

اللہ کی محبت میں جھکا ہوا شکر گزار دل...

 اپنے نفس کی خوشی کی خاطر بے کار مشاغل سے دور رہنے والے لوگ

 کچھ لوگوں کی زندگی میں سب کچھ ہوتا ہے مگر سکون نہیں ہوتا,کیونکہ ان کا رابطہ اللہ سے کمزور ہوتا ہے اور دلوں کو سکون صرف اللہ کی یاد سے ملتا ہے- جس طرح جسم کے ہر اعضا کو اس کی مطلوبہ چیز ملے تب ہی وہ بہتر کام کرتا ہے بالکل اسی طرح دل کی خوراک اللہ کی ذات ہے اور اللہ کو یاد کرنے والے اللہ کی نظروں میں ہوتے ہیں اللہ کی نظروں میں آنے کے بعد کیسے کسی کے ساتھ برا ہو سکتا ہے-

 ❤4- القلب الوجل

 ایسا دل جو نیکی کر کے بھی اللہ سے ڈرتا رہتا ہے کہ اللہ نہ جانے قبول کرے گا کہ نہیں اور ہر وقت اللہ کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں 

 سورۃ المومنون آیت نمبر 60

🕋"اور جن کا حال یہ ہے کہ دیتے ہیں جو کچھ بھی دیتے ہیں اور دل اُن کے اس خیال سے کانپتے رہتے ہیں کہ ہمیں اپنے رب کی طرف پلٹنا ہے"🕋

 تقوی قبولیت کی شرط ہے-

    اللہ کے ساتھ آپ کا تعلق ,

 ساتھ میں ندامت کے آنسو ہوں تو دعائیں یقینا بارگاہ الہی میں قبولیت کے مقام پر پہنچ جائیں گی-

 کچھ لوگ تو گناہ کر کے بھی نہیں ڈرتے مگر القلب الوجل والے نیکیاں کر کے بھی اللہ سے ڈرتے رہتے ہیں- 

❤5-   القلب التقی

 سورۃ الحج آیت نمبر 32 

🕋"اور جو اللہ کے مقرر کردہ شعائر کا احترام کرے تو یہ دلوں کے تقویٰ سے ہے"🕋

مسجد, نماز,  نکاح, طلاق, روزہ, حج اور عمرہ یہ سب اعمال شعائر اللہ ہیں متقی  لوگ اللہ کے شعائر اور قوانین کی تعظیم کرتے ہیں اور کبھی اپنے دین کا مذاق نہیں بناتے-

❤ 6- القلب المھدی 

سورۃ الحج آیت نمبر 54

 🕋"اور ان کے دل اس کے آگے جھک جائیں، یقیناً اللہ ایمان لانے والوں کو ہمیشہ سیدھا راستہ دکھا دیتا ہے"🕋

 یہ دل والے ہدایت یافتہ ہوتے ہیں صرف اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے  ہیں ان کا دل اللہ کے ہر فیصلے پر راضی رہتا ہے. جہاں اللہ کی مرضی وہی ان کا دل ٹھہر جاتا ہے-

 ❤7- القلب المطمئن

 سورۃ الرعد آیت نمبر 28

🕋"ایسے ہی لوگ ہیں وہ جنہوں نے (اِس نبی کی دعوت کو) مان لیا اور اُن کے دلوں کو اللہ کی یاد سے اطمینان نصیب ہوتا ہے خبردار رہو! اللہ کی یاد ہی وہ چیز ہے جس سے دلوں کو اطمینان نصیب ہوا کرتا ہے"🕋

 یہ بہت مطمئن, پر سکون اور اپنی زندگی کا ایک مقصد رکھنے والے ہوتے ہیں-

 قرآن کی تعلیمات سے وابستہ ہو کر اور اس کو اپنی زندگی کا محور بنا کر بہت مطمئن ہوتے ہیں- جس کا مقصد حیات قرآن کی آگاہی بن جائے وہ مطمئن کیسے نہ ہوگا-

❤8- القلب الحی

 سورۃ ق آیت نمبر 37

🕋"اِس تاریخ میں عبرت کا سبق ہے ہر اس شخص کے لیے جو دل رکھتا ہو، یا جو توجہ سے بات کو سنے"🕋

 وہ زندہ دل جو دوسرے لوگوں کی واقعات سے سبق حاصل کرتے ہیں اور  ان کے برے انجام سے عبرت  پکڑتے ہیں- جو سوچتے ہیں کہ کسی کے ساتھ جو برا ہوا وہ ہمارے ساتھ بھی ہو سکتا ہے----

   💥 مومن کا دل ان آٹھ خوبصورت دلوں میں سے ہو سکتا ہے-

 دعا ہے ہمارا دل بھی ان ہی میں سے ہو- -

 آمین یا رب العالمین 🙏

 بشری تنویر

20th September 2022

To be continued.......

Post a Comment

0 Comments