شیطان کا سب سےبڑا ہتھیار

شیطان کا سب سےبڑا ہتھیار

 ☘️ *شیطان کا سب سے اہم اور مہنگا ہتھیار ___!!*


علماء اخلاق ایک تمثیلی واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ایک دن شیطان نے اپنے تمام وسائل اور ہتھیار بیچنے کا اعلان کیا، بہت سے لوگ جمع ہو گئے شیطان نے اپنے تمام وسائل مثلا غرور، انا پرستی، حسد، غضب، شھرت طلبی، منافقت وغیرہ آگے رکھے ہوئے تھے اور انکی قیمتیں بھی سامنے لکھ دیں. 


لوگ اپنی پسند کے ہتھیار دیکھ رہے تھے، ایک شخص نے ایک بہت ہی پرانی اور بہت زیادہ استعمال شدہ چیز دیکھی تو شیطان سے پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ شیطان نے جواب دیا: یہ ناامیدی ہے. اس شخص نے پوچھا کہ یہ تو ہے بھی بہت گھسی پٹی اور پرانی اور تم نے اسکی قیمت بھی زیادہ رکھی ہوئی ہے؟ 


شیطان نے پراسرار لہجے میں جواب دیا کہ یہی تو سب سے موثر اور کام والا ہتھیار ہے! اس شخص نے کہا کہ وہ کیسے؟ شیطان نے جواب دیا کہ جب میرے سب ہتھیار کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں تو میں اسی ناامیدی سے انسانوں کے دل میں رخنہ ڈالتا ہوں اور پھر جو کرنا چاہوں کرلیتا ہوں، اور یہ ہتھیار پرانا اس لیے ہے کہ اس کو میں نے ہر انسان پر آزمایا ہے شروع سے لے کر آج تک جو بھی اس کا شکار ہوا شکست کھا گیا. 


اَعْظَمُ الْبَلاءِ انْقِطاعُ الرَّجاءِ. 

سب سے بڑی مصیبت امیدوں کا ٹوٹ جانا ہے. 


*اپنی امیدیں قائم رکھیں.*


➖➖➖➖➖➖➖➖

Post a Comment

0 Comments