اولاد کا نہ ہونا کوئی عیب نہیں ہے

اولاد کا نہ ہونا کوئی عیب نہیں ہے

 اولاد کا نہ ہونا کوئی عیب نہیں ہے ۔۔۔ اگر آپ کو اللہ نے اولاد نہیں دی تو آپ دعا کرتی رہیں ۔۔ مگر خود کو نامکمل نا سمجھیں۔۔۔۔ 

 مکمل عورت ہونے کے لئے اولاد کو پیدا کرنے کی کوئی شرط اللہ نے نہیں رکھی ۔۔ 

 خود ساختہ ادھورا پن محسوس کرنا یا دنیا والوں کی باتوں کو دل پر لینا محض احساس محرومی اور بے وقوفی ہے ۔۔۔ باایمان مسلمان کو کبھی کسی اور کی نعمت دیکھ کر احساس محرومی نہیں ہوتی اور باایمان مسلمان ہر حال میں امتحان میں کامیاب ہونے کی کوشش کرتا ہے ۔۔۔ 

اگر مکمل عورت ہونے کے لیے اولاد لازمی ہوتی تو ۔۔۔ حضور علیہ السلام کی سب سے لاڈلی زوجہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا کو اللہ اولاد ضرور عطا کرتا ۔۔۔ ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ اپنے حبیب کی سب سے محبوب بیوی کو اللہ اولاد سے محروم رکھے ۔۔۔ ؟؟؟ 

عورت کو مکمل بنانے کا یہ اسٹینڈرڈ دنیا والوں نے سیٹ کیا ہے۔ اللہ نے نہیں۔۔۔۔ اولاد کا نہ ہونا بھی ایک امتحان ہے اور اللہ ایمان والوں کا امتحان لیتا ہے ۔۔ 

اللہ سے دعا مانگیے اپنے لئے مگر خود کو اولاد کے بغیر ادھورا نہ سمجھیں ۔۔۔ کسی بھی انسان کا مکمل خاکہ اس دنیا کے لیے ہے ہی نہیں مکمل ہر چیز جنت میں ہوگی ۔۔ 

آپ کو دنیا میں جن امتحانات میں ڈالا جاتا ہے وہ سب آپ کی کامیابی کے سلسلے کا حصہ ہوتے ہیں ۔۔۔ 

بی کانفیڈینٹ ۔۔۔ 

بی پازیٹیو ۔۔۔۔۔ 

 مانگتے رہے ۔۔۔۔ اور راضی با رضا رہیے ۔


Post a Comment

0 Comments