*سوشل میڈیا سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے بہترین حل*

*سوشل میڈیا سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے بہترین حل*

 *سوشل میڈیا سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے بہترین حل*


*تین سے چھ سال تک کی عمر کا بچہ*


🏵️اس عمر کے بچوں کے لئے کھیل بے حد ضروری ہے بچے کی ذہہن سازی کرنے کے لیے یہ بہترین عمر ہے وہ ارد گرد کے ماحول سے بہت کچھ سیکھ رہا ہوتا ہے

👈🏻 یہاں ضرورت ہے کہ آپ ان کو *سیرہ سٹوریز* سنائیں ان کو موازنہ کروائیں اگر وہ کچھ غلط دیکھ بھی لیں تو ان کو *logically*  سمجھآئیں اندازپیاراورمحبت والا ہو ڈانٹ والا نہ ہو


🏵️صحابہ کرام کے واقعات سنائیں  ان کا رول ماڈل دیں


*چھ سے آٹھ سال تک کا بچہ*


🏵️اس عمر میں جاکے ٹی وی کا ٹائم کچھ کم ہو جاتا ہے پڑھائی کا  برڈن بڑھ جاتا ہے تو ایسے میں ان کو *physical activities* دیں،ان کی عمر کے مطابق ان کو  ذمہ داریاں دیں اور پھر جب وہ اچھے سے کرلے تو ان کی تعریف بھی کریں


*نو سے بارہ سال تک کی عمر*


🏵️اس عمر میں بچے جو کچھ سکرین پر دیکھتے ہیں وہ خود کرنا چاہتے ہیں تو ایسے میں آپ ان کی *self esteem* پر کام کریں آپ اس کو اعتماد میں لیں کہ آپ بہت اچھے ہو تاکہ وہ جو کام کر رہے ہیں اس کو بہت اچھے سے کریں اور جو کام ان کو نہیں آتا اس کو سیکھنے کی ان کے اندر لگن پیدا ہو


🏵️دوستوں کے اثرات سے بچنا سکھائیں،صبر اور برداشت کرنا سکھائیں بچے کے ساتھ دوستانہ ماحول بنائیں اس کی چھوٹی چھوٹی باتیں دلچسپی کے ساتھ سنیں 


🏵️دوستوں میں بری عادات ہیں  تو بچے کو سکھائیں خود کیسے بچنا ہے اور دوست کو کیسے بچانا ہے نہ کہ اس کی دوستی چھڑوانے کے پیچھے لگ جائیں 


🏵️سب ماؤں کو *Involve* ہونا پڑے گا یہ بچے کی تربیت کا سوال ہے آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ آپ کا بچہ کیا دیکھتا ہے اس کے اندر مواد کیا ہے *regular communicate* کریں حلال حرام کی سینس دیں،بچوں کو تنہائی میں ٹی وی یا موبائل مت دیکھنے دیں  ان کے ساتھ بیٹھیں  ٹائم گزاریں،رولز بنائیں، 


🏵️ہمارے بچوں کو ایکسائٹمنٹ چاہیے،توجہ چاہیے، پیار چاہیے ان کو جہاں سے ملے گی وہ وہاں جائیں گے یہ تعلق انکو ہم سے نہیں مل رہا تو وه سکرین پر جا رہے ہیں 


🏵️خدارا اپنے بچوں کو خود سے جوڑیں  اللہ سے جوڑیں،بچوں کے ساتھ باتیں  کریں اگر کسی بات پر بچے متفق نہ ہوں  اور بحث شروع کر دیں تو آپ کی کمیونیکیشن سکلز بہت مضبوط ہونی چاہیں کہ آپ ان کو ہینڈل کر سکیں


🏵️اللہ ہم سب کے لئے آسانیاں پیدا کرے اور بچوں کی بہترین تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائے

آمیـــــــــــــــــن

🤲

Post a Comment

0 Comments