ہم ہمت کیوں ہار جاتےہیں

ہم ہمت کیوں ہار جاتےہیں


 کبھی سوچا ہے۔۔۔!؟

⁦☝🏼⁩

زندگی میں بہت مرتبہ ایسے لمحات بھی آتے ہیں کہ ، ہم

ایک دم ہمت ہارنے لگتے ہیں،

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم کچھ بھی نہیں کر پا رہے،جو کام بھی سر انجام دے رہے ہیں یہ سارے عبث کررہے ہیں۔۔۔

اتنے سارے کام پھیلاۓ ہوۓ ہیں ،ان میں سے کچھ بھی ہم سے نہیں ہو پا رہا۔۔۔

سمجھ نہیں آتا کہ ہم  کیسے اور کس لئے جی رہے ہیں۔۔۔!؟

ہمیں کیسے جینا چاہیے۔۔!؟

ہم ویسے کیوں نہیں بن پارہے جیسا ہمارا رب ہمیں دیکھنا چاہتا ہے۔۔۔!؟

 اس وقت اتنا یقین ضرور رکھیں کہ،

ہماری طاقت،

ہمارا حوصلہ،

ہماری ہمت،

ہمارا یقین۔۔ہمارا رب ہے۔۔۔⁦☝🏼⁩

جو ہر ہر قدم پر اپنے محبوب بندوں کی رہنمائی فرماتا ہے،

جب جب  ہم گرتے ہیں وہی ہمیں سنبھالتا ہے،

اسی نے ہمیں راہ حق دکھایا،

وہ ہمیں کبھی مایوس نہیں ہونے دیتا،

جب جب اس راہ کی پر چلنے والے ڈگمگائے اس نے انہیں تھام لیا،

سچ ہے کہ ہم کچھ بھی نہیں۔۔

ہماری حیثیت ذرے کے برابر بھی نہیں۔۔

ہم میں کوئی کمال نہیں۔۔۔

ہم تو بس اس رب ذوالجلال کے فضل کے ساۓ میں ہیں۔۔

سب تعریفیں اسی ایک رب کے لئے ہیں۔۔⁦☝🏼⁩

اب تو ہروقت یہی دعا "امید اور خوف" کے ساتھ ہے کہ۔۔

یا الہ العالمین۔۔!

، کبھی اکیلا نا چھوڑنا اپنی راہ پر بس یکسو ہوکر چلتے رہنے کی توفیق دینا،

جب تھک جائیں تو ہمت و حوصلے کی نعمت سے معمور فرمانا،

یہاں تک کہ منزل اجاۓ،

جب سانسیں اکھڑنے لگے،

جب روشن چہروں والے لینے کو ائیں،

تو "راضیة مرضيه" کی صداؤں کے ساتھ ہماری رخصتی ہو۔۔

یا رب۔۔

گر جانے،

پلٹ جانے،

یا اپنی راہ کو کھو دینے سے تیری امان چاہتی ہوں۔۔۔۔⁦🙏🏻⁩

آپ کی ایک کمزور بندی جو تیری رضا کی تلاش میں ہے۔۔۔

تیرے سامنے ہی بدست دعا ہے۔۔

قبول فر ما لیجیئے۔۔⁦🙏🏻⁩

آمین ثم آمین یا خیرالماکرین 🤲

⁦☝🏼⁩⁦👍🏼⁩⁦❤️⁩

سائرہ خانزادی (مہروفا)⁦❤️⁩💐💚



Post a Comment

0 Comments