اگر !!!!!
ہمیں کسی کمرے میں بند کر دیا جائے ، جہاں صرف اندھیرا ہو سیاہ رات سے بھی گہرہ ، وہاں بھی ایک ہی جگہ منجمد ہوں نہ بھاگ سکیں نہ چل سکیں جیسے باندھ دیا گیا ہو ۔🌑
اس اندھیرے میں ، وہاں مختلف کیڑے چھوڑ دیے جائیں ، بچھو ہوں 🦂، سانپ ہوں🐍 ، چھپکلیاں ہوں🦎 ، جو جسم پہ چڑھ رہے ہوں ، کاٹ رہے ہوں مگر ان کو ہٹانے کی بھی ہمت نہ ہو ، نہ جسم سے دور کر سکیں ۔ پورا جسم ان سے بھر جائے ۔۔۔۔
کیا کریں گے ؟؟؟؟؟؟
تو جیسے اعمال ہیں ، کیا #قبر کا منظر کچھ مختلف ہوگا؟
گناہ بہت دلکش ہیں ، بہت اچھا لگتا ہے بعض کام کر کے جو گناہ کے زمرے میں آتے ہیں ، سود ، چوری ، حرام ، قتل بڑے بڑے گناہ ہیں کہ اکثر نہی کرتے ۔۔
مگر جھوٹ ، غیبت ، چغلی ، خیانت ، بے حیائی ۔
اور جو موبائل ہاتھ میں ہے ،ایک کلک پہ بہت کچھ ہو سکتا ہے ۔🍁
چند لمحے کی تسکین ، خوشی اور خواہش کے پیچھے اس نہ ختم ہونے والی زندگی کو برباد نہ کریں ۔
اللہ ہم سب کو معاف فرمائے ، راہ مستقیم پہ مستحکم رکھے ، آسانیاں پیدا کرے ، قبر ، برزخ ، دوزخ ، ہر طرح کے عذاب سے محفوظ رکھے اپنی رحمت کر دے ، ہم بہت گناہ گار ہیں اللہ جی معاف کر دیں ، یہ عذاب نہیں سہہ سکتے ، #ہم_نے_اپنی_جانوں_پہ_ظلم_کیا ۔
اَسْتَغْفِرُ اللهِ الْعَظِيمْ آمین ثم آمین یا رب العالمین ❤🤲
✍نمرہ مبین
0 Comments