آپ ہیں احسن تقویم اللّہ کی سب سےپسندیدہ مخلوق

آپ ہیں احسن تقویم اللّہ کی سب سےپسندیدہ مخلوق

 سنیں   !!!

جی جی آپ ہی !!!

جی آپ سے ہی کہہ رہی ہوں ۔


آپ ہیں ❤#احسنِ_تقویم❤

بہترین تخلیق کہ اللہ نے گوارہ نہ کیا کوئی دوسرا آپ جیسا بنائے 


آپ بہت انمول ہیں ۔۔۔۔!!!

آپ جیسا کوئی بھی نہیں ہے دوسرا۔۔۔

اللہ نے صرف ایک ہی آپ جیسا بھیجا ہے اور وہ ہیں"آپ"


ایک ہی بار زندگی ملی ہے ، جی لو زندگی اللہ کو راضی کرتے کرتے ۔۔۔۔

اس دنیا میں اکیلے ہی ہو،کر لو نام پیدا ،چھا جاؤ دنیا پہ 


کیوں خود کو کمتر سمجھ رہے ہیں آپ ؟؟؟

بات بات پہ مایوسی ، اداسی ، موت کی تمنا کیوں ؟؟

اس نے تو احسنِ تقویم بنا دیا ، اب حق ادا کرو اس نعمت کا ۔۔❤



کر لو فتح یہ دنیا ، یہ کائنات 🙂 

پا سکتے ہو اللہ کو بھی اے احسنِ تقویم


 ؂وہی جہاں ہے تیرا جس کو تو کرے پَیدا

  یہ سنگ و خشت نہی جو تیری نگاہ میں ہے ( اقبال )


✍نمرہ مبین

Post a Comment

0 Comments