کیا کبھی سوچا ہے۔۔۔!؟!
☝🏼
اکثر مردوں کا یہ شکوہ ہے کہ:
آج کی عورت بے باک ہو گئی ہے ،
بے حجاب ہو گئی ہے،
کیا کبھی آپ نے یہ بھی سوچا ہے کہ ایسا کیوں ہوا ہے؟؟؟
میں آپ کو بتاتی ہوں ایسا کس لئے؟؟
اور کس طرح ہوا ہے !؟!
آپ جتنا بھی اس حقیت سے اختلاف کریں مگر اس سچائی کو نہیں جھٹلا سکتے کہ آج کی عورت کو
بے باک اور بے حجاب کرنے والے آپ مرد حضرات خود ہیں !!! جی ہاں۔۔۔۔☝🏼
تلخ سہی مگر یہ بات سو فیصد سچ ہے !!!
اور آج کے مرد کا قصور یہ ہے کہ وہ عورت کے معاملے میں بہت بڑا منافق واقع ہوا ہے ،
مطلب یہ کہ As A bechelor تو وہ پوری عیاشی چاہتا ہے مگر ایک بھائی کے طور پر وہ چاہتا ہے کہ اسکی بہن پر کسی کی نظر نہ پڑے،
اور شوہر کے روپ میں وہ ایک Typical مرد بن جاتا ہے جسکی بیوی کو اور کوئی نہ دیکھے...!
آج ہر طرف گرل فرینڈز اور بواۓ فرینڈز کے کلچر کو انہیں مردوں نے فروغ دے دیا ہے،
گرل فرینڈ کو وہ ٹی شرٹ ،
سکرٹ اور اور جینز میں لے کر Dates پر جا سکتا ہے،
مگر اپنی بیوی کو وہ شلوار قمیض میں ہی دیکھنا پسند کرے گا،
اور سب سے بڑھ کر بات جب اپنی بہن کی ہو تو پھر اس سے بڑا غیرتمند اور کوئی نہیں ہوتا،
اس کا کسی کے ساتھ کوئی معاملہ نکل آیا تو پھر تو مرنے مارنے پر تل جاتے ہیں یہ لوگ۔۔۔🖤
یہ سب کیا ہے ؟؟؟
منافقت ہی تو ہے نا ؟؟؟
عورت اگر فتنہ ہے تو اس کو فتنہ بنانے میں مردوں کا بھی برابر کا عمل دخل ہے لہٰذا مرد اپنے آپ کو اس الزام سے بری الذمہ قرار نہیں دے سکتے !
اسلام نے جہاں عورتوں کو پردے کاحکم دیا ہے وہیں مردوں کو بھی اپنی نظریں نیچی رکھنے کا حکم دیا ہے
آپ اگر پردے کے حامی ہیں تو سب سے پہلے خود سے شروعات کیجئے،
اپنی نگاہوں کو جھکنے کی عادت ڈالئے،
جب آپ کی نظروں میں شرم وحیاء پیدا ہو جائے گی تو دل میں بھی احترام کا جذبہ جاگے گا۔۔۔☝🏼
اپنے گھروں کا ماحول ٹھیک کیجئے ، اور
اسلامی ماحول متعارف کروائیے جس کا ہم میں سے اکثر کو بد قسمتی سے علم ہی نہیں !
آج اکثریت ایسے مردوں کی ہے،
جو اپنی ماں،بہن اور بیٹیوں کے ساتھ ٹک ٹاک جیسے مختلف Apps میں بے ہودہ قسم کی حرکتیں کرتے نظر آتے ہیں،
جن کا انہیں ذرا بھی شرم و حیاء نہیں،
گویا "دیوثیت" کے مرض میں پور پور ڈوبے ہوئے ہیں،
یاد رکھیں کل آپ سے ان سب کی بابت سوال ضرور ہوگا🖤
اپنی ماؤں، بہنوں،بیٹیوں کو پردے کی تاکید کیجئے ، دوسروں پر تنقید سے پرہیز کیجئے !
آپ اپنے گھر کی عورتوں کے لئے عزت و احترام چاھتے ہیں تو پھر دوسروں کی ماؤں بہنوں کو بھی عزت و احترام دیجئے ،
مجھے امید ہے کہ آپ اس بات سے ضرور اتفاق کریں گے کہ جب ہم اپنی اپنی اصلاح کرنے کا ارادہ کر لیں تو
معاشرے کی اصلاح بآسانی ممکن ہو جاتی ہے !
الله رب العزت ہم کو گناہوں کی دلدل میں ڈوبنے سے بچائے اور ہمیں دین کو سمجھنے کی اور اسکی تعلیمات پر عمل کی توفیق دے.
آمين یا رب العالمین❤️
☝🏼👍🏼❤️
سائرہ خانزادی (مہروفا)❤️💐💚
0 Comments